اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو لگا کر فائنل میں پہنچ گئے۔
منگل کو ہونے والے جیولن تھرو کوالی فکیشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کیلئے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی تاہم انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.59 میٹر کی تھرو کر کے کوالیفائی کرلیا۔
مزید پڑھیں: تاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار باز گرفتار
بھارت کے نیرج چوپڑا نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، بھارتی اتھلیٹ نے 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی۔ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل راؤنڈ 8 اگست کو ہوگا۔