ڈھاکا(روشن پاکستان نیوز)بنگلادیش کے نوبیل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر محمد یونس نے عبوری حکومت کا مشیر بننے کی پیشکش قبول کرلی۔
ڈاکٹر محمد یونس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس نے طالب علموں کی عبوری حکومت کا مشیر بننے کی درخواست قبول کر لی ہے اور وہ پیرس میں اپنے معمولی طبی معائنے کے فوراََ بعد بنگلہ دیش واپس آجائیں گے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش کے اسٹوڈنٹ لیڈرز نے مطالبہ کیا تھا کہ نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کے زیر سربراہی عبوری حکومت قائم کی جائے اور ساتھ ہی اُنہوں نے عبوری حکومت کا خاکہ بھی جاری کیا تھا۔
اسٹوڈنٹ لیڈرز ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکر مازوم دار نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عبوری حکومت کا خاکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں جاری کردیا جائے گا جو کہ نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کے زیر قیادت ہوگا۔