لندن(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ بھر سے مسلم علماء کرام کا ساؤتھ پورٹ جائے وقوعہ پر امن مارچ ، پھول رکھے ، کمیونٹی سے اظہار تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ بھر سے مسلم علماء کرام نے ساؤتھ پورٹ جائے وقوعہ پر امن مارچ کیا۔
اس موقع پر مارچ کے شرکا نے پھول رکھے اور کمیونٹی سے اظہار تعزیت بھی کی۔
دوسری جانب سائوتھ پورٹ میں ہونے والے واقعہ میں جس طرح مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اس کے نتیجے میں نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے برطانیہ بھر میں مسلمانوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اسی طرح یہاں بولٹن میں ٹائون ہال کے وکٹوریہ سکوائر پر انگلش ڈیفنس لیگ اور اس کے جواب میں سٹاپ دی وار اور بولٹن یونائٹ نے زبردست مظاہرہ کیا دونوں گروپس کچھ فاصلے پر ہونے کے باعث ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
اس موقع پر پولیس کی ایک بھاری نفری موجود تھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔