پیر,  15  ستمبر 2025ء
بنگلہ دیشی آرمی چیف کا عبوری حکومت بنانے کا اعلان

ڈھاکہ(روشن پاکستان نیوز)بنگلہ دیشی آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان  کردیا۔

بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقارالزمان نے ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش کو مخلوط حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا، بنگلہ دیش کے تمام فیصلے فوج کرے گی،بنگلہ دیشی عوام کو یقین دلاتا ہوں مطالبات پورے کئے  جائیں گے،آرمی چیف نے کہاکہ عوام سے پرامن رہنے کی اپیل ہے، عوام پر بھروسہ رکھیں حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔جنرل وقار الزمان نے کہاکہ مظاہروں کےد وران ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے،انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں امن واپس لائیں گے،عوام پرتشدداقدامات سے دور رہیں،صدر سے جلد ملاقات کروں گا،آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت اگر شیخ حسینہ کو پناہ دیتا ہے تو ۔۔۔؟ سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اہم انکشاف کر دیا

مزید خبریں