جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ ماہرین لے آئے،احسن اقبال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ اپنے ماہرین لے آئے اور  حکومت کے ساتھ بیٹھ کر حل نکالے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ دھرنوں اور مظاہروں سے حل ہونے والا نہیں ہے، اس کا واحد حل معاشی ترقی اور سیاسی استحکام ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ اپنے ماہرین لے آئے اور حکومت کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالے۔

مزید پڑھیں:بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ وتوانائی کی مختلف تجاویز

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کو موجودہ معاشی حالات سے نکلنے کے لیے ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے، برامدات کو جلد 31 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالرز تک لے کر جانا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News