اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج کو تبدیل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر 1 کا جج تعینات کیا گیا ہے، احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرتے تھے۔
محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر 1 کا اضافی چارج دیا گیا تھا، گریڈ 20 کی جج عابدہ سجاد کو احتساب عدالت نمبر 3 کا جج تعینات کیا گیا ہے۔
وزارت قانون نے نئے ججز کی تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے متعدد ججز کی تعیناتیوں کی نامزدگی کی سفارش کی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے کہا محمود اچکزئی کسی بھی جماعت سے بات کرسکتے ہیں، بیرسٹر گوہر