جمعه,  20  ستمبر 2024ء
اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے آفرکرنا اوراسے منظور کرنا دونوں ہی عمل غلط ہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینئر رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے آفر کرنا اور اسے منظور کرنا دونوں ہی عمل غلط ہیں، پہلے میں نے نظریہ ضرورت سنا تھا اب نظریہ سہولت سن رہا ہوں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے آفر کرنا اور اسے منظور کرنا دونوں ہی عمل غلط ہیں، یہ غلط ہے کہ اپنے لیے اصول کچھ ہوتے ہیں دوسروں کے لیے کچھ اور۔

مزید پڑھیں: عمر ایوب نے ن لیگ کابینہ میں رہتے ہوئے آئی پی پیز کنٹریکٹ سائن کیے، غلط تھے تو دستخط نہ کرتے، مصدق ملک

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا یہ تضاد نہیں کہ ایک جانب آئین کی بات کریں اور پھر مداخلت کی بات کریں، یہ کیا طریقہ ہے کہ اپنی سہولت کاری کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News