اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت بم پھٹنے سے ہوئی، جو پہلے سے کمرے میں نصب کیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا گیا۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے پولیٹیکل سربراہ اسماعیل ہنیہ گذشتہ روز اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
امریکی اخبار کے مطابق دھماکا اندر سے ہونے کے سبب ہی بلڈنگ کو خاص نقصان نہیں ہوا۔نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کا اندازہ ہے اس کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ اسرائیلی انٹیلیجنس حکام نے آپریشن سے کچھ قبل امریکی اور مغربی حکومتوں کو آگاہ کیا تھا۔اخبار کے مطابق ایران نے اب تک اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی سرکاری تفصیل جاری نہیں کی۔