بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
سری لنکا سے پاکستانی مریضوں کیلئے آنکھوں کے قرنیے کے 5 عطیات کا تحفہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سری لنکا کی جانب سے پاکستانی مریضوں کیلئے آنکھوں کے قرنیے کے 5 عطیات کا تحفہ دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عطیات سری لنکن سیکریٹری خارجہ نے سیکریٹری خارجہ محمد سائرس کو پیش کیے۔

مزید پڑھیں: آپریشن کے پیسے بجلی بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ، نالے میں چھلانگ لگادی

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سری لنکا سے آنکھوں کا قرنیہ وصول کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، پاکستان کو گزشتہ برسوں کے دوران 35 ہزار آنکھوں کے قرنیے ملے۔

مزید خبریں