اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز ) اسماعیل ہنیہ کا قتل۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا۔امریکہ اخبار نے دعوی کیا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں ایرانی سپریم لیڈر نے حملے کا حکم دیا ۔ دوسری جانب ابھی تہران نے امریکی اخبار کے اس دعوے کی تصدیق یا،تردید نہیں کی۔البتہ تہران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر چکا ہے اور اس سلسلے میں ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا ۔ امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کس قدر طاقت کے ساتھ جواب دے گا ۔جبکہ اسرائیلی صدر نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل ہر قسم کے حملے کا بھر پور جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔ اسرائیل سرنڈر نہیں کرئے گا بلکہ ہر قسم کے پریشر کا،سامنا کرکے حماس کو شکست دے گا۔ ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ جبکہ بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ رہنما فواد شکر مجدل شمس مارے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تہران اور بیروت حملوں پر گہری تشویش کا،اظہار کیا یے ۔ جبکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں چین کے نمائندہ نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مخالفت اور مذمت کی ہے ۔ سلامتی کونسل اجلاس میں انڈر سیکریٹری جنرل روز میری ڈی بے بیاں میں کہا ہے کہ تنازعے کو بڑھنے سے روکنے کے لئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا چاہئیے۔ سلامتی کونسل اپنا اہم کردار ادا کرئے تیز رفتار سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے ۔الجزائر کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں اپنا بیان دیا ہے کہ اجلاس سنگین خطرے کے لمحوں میں منعقد ہوا ہے ۔ دنیا تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ الجزائر اسماعیل ہنیہ کے قتل پر فلسطین سے تعزیت کرتا ہے ۔ امریکی نمائندے لننڈا تھامس گرین فیلف نے سلامتی کونسل میں بیان دیا ہے اسرائیل کو حزب اللہ اور دیگر گروپوں کے خلاف دفاع کا مکمل حق حاصل ہے ۔ سلامتی کونسل حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہو۔