بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 06ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 06ملزمان گرفتار، 45لیٹر شراب ، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم لہراسب سے 15لیٹر شراب، ملزم عبدالرزاق سے 10لیٹر شراب،آر اے بازار پولیس نے ملزم حارث سے 10 لیٹر شراب، ملزم ایاز سے 10 لیٹر شراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم ثوبان سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم کوثر سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں