بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ افیئرز کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ معاملات وقاریونس کوسونپے ہیں جس کے بعد سابق کپتان نے پہلے اسائنمنٹ کے طور پر بنگلادیش کے خلاف سیریز کے معاملات دیکھنا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وقاریونس ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹرز اور کوچز کےساتھ معاملات دیکھ رہے ہیں۔ وقاریونس بطور ایڈوائزر کرکٹ افیئرز  تمام کرکٹ امور کے ذمے دار ہیں ، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنے اختیارات کسی کو بھی سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

مزید خبریں