جمعه,  20  ستمبر 2024ء
خراب گلے کے ساتھ ایئر کنڈیشنر چلا کر سونا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا

لندن(روشن پاکستان نیوز)حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں گرمی کی شدت نے سب کو پریشان کردیا۔ شہروں میں رہنے والے زیادہ تر لوگ اس شدید گرمی سے بچنے کے لیے اے سی کا استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایئرکنڈیشن چلانا بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے؟ ترکی میں برطانوی لڑکی کو خراب گلے ساتھ ایئر کنڈیشنز چلا کر سونا مہنگا پڑ گیا۔

برطانیہ کی 24 سالہ لیانا فوسٹر نے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیا اور گرمی سے بچنے اور پرسکون نیند کیلئے انہوں نے رات کو اے سی آن کیا اور پھر سو گئی۔ بعد ازاں اے سی کی وجہ سے لیانا کو ٹانسلائٹس کا مرض لاحق ہوا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

لینا فوسٹر کی والدہ لینیٹ نے اپنی بیٹی کے ٹانسلز پر سفید دھبے دیکھے تو خوفزدہ ہوگئیں اور فوراً اپنی بیٹی کو ہسپتال لے کر پہنچی جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد انہیں فوری ہسپتال میں داخل کرلیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر ایئر کنڈیشنگ کی وجہ سے ہوا ہے۔ ڈاکٹروں نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا اور فوری طور پر اس کا علاج شروع کر دیا۔ لیانا کو 5 گھنٹے ہسپتال میں رہنا پڑا۔ جب لینا فوسٹر کی حالت بہتر ہوئی تو ڈاکٹروں نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

ڈاکٹروں نے یہ بھی بتایا کہ اے سی کے اندر فنگس ہونے کی وجہ سے لیانا کی حالت مزید بگڑ گئی۔ ٹانسلائٹس کی وجہ سے لیانا ادویات لینے سے قاصر تھیں اس لیے انہیں ڈاکٹروں نے انجیکشن کی مدد سے ادویات دیں۔

بعد میں لیانا نے بتایا کہ میرے خیال میں سب کچھ ٹھیک ہو جاتا اگر ہم ایئر کنڈیشنر کے ساتھ نہ سوتے، مجھے پہلے بھی ٹنسلائٹس ہو چکی تھے، لیکن یہ اتنا خوفناک نہیں تھا۔ اگر یہ بیکٹیریا گلے سے نیچے کی طرف جاتا ہے تو یہ دل اور دیگر اعضاء میں داخل کر جان لیوا بھی ہوسکتا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News