هفته,  13  ستمبر 2025ء
خود ساختہ انقلابی ، فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے؟ مریم اورنگزیب

لاہور (روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا بانی پی ٹی آئی عمران خان  فوج سے مذاکرات کے حوالے سے بیان پر ردعمل  میں کہنا ہے کہ معافی نہیں مانگوں گا کہنے والا خود ساختہ انقلابی ترلے پراتر آیا ہے،خود ساختہ انقلابی ، فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے؟ شہدا کے مجسمے توڑ کر ، جی ایچ کیو اور ایئربیس پرحملے کر کے ، کورکمانڈر کا گھر جلا کر فوج سے معافی مانگو،شہدا کے اہل خانہ سے 9مئی کے گناہ کی معافی مانگو،9 مئی کا منظم منصوبہ ، شہدا کی یادگاروں کی توہین ، تنصیبات اور جی ایچ کیو پرحملہ تنقید نہیں ریاست پرحملہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاشسٹ کی بات صرف اقتدار کے لئے ہوتی ہے ،اقتدار کی خاطر  آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے ،فاشسٹ سیاسی مخالف کو اذیت دینے کیلئے قید والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے ،فاشسٹ وہ ہوتا ہے جس کو “میڈیا پریڈیٹر”، آزادیاں ہڑپ کر جانے والا درندہ قرار دیا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، عمران خان

مزید خبریں