لاہور(روشن پاکستان نیوز)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم کی بیٹی گولڈ میڈلسٹ سنگرعاتکہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی مدھر آواز میں خوب صورت غزل گاکرحاضرین کے دل موہ لئے ۔
تفصیلات کے مطابق گولڈ میڈلسٹ سنگرعاتکہ صرف 12 سال کی ہیں اور اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا فن بھی سیکھ رہی ہیں۔
عاتکہ نامور پاکستانی گلوکارہ سائرہ نسیم کی صاحبزادی ہیں اور ان کا بتانا ہے کہ انہوں نے یہ فن اپنی میراث سے حاصل کیا ہے۔
ننھی بچی نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ گائیکی کی تربیت بھی فراہم کی ہے اور وہ اپنی گائیکی سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں شائقین کے دل جیت چکی ہیں۔
گزشتہ روز بھی ایک ٹی وی پروگرام میں بچی کو ان کی والدہ کے ہمراہ مدعو کیا گیا تھا۔
اس موقع پر بچی نے ایک خوبصورت غزل گائی۔
ان کی آواز سے تمام حاضرین اور ٹی وی پر دیکھنے والے سامعین عش عش کر اٹھے۔
بچی کی خوبصورت آواز سے نہ صرف شائقین محظوظ ہوئے بلکہ انہوں نے بچی کو ایک چھپا ہوا ہیرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس خوبصورت ہیرے کو پالش کیا جائے تو گائیکی میں یہ بچی پاکستان کا نام روشن کر سکتی ہے۔