ڈیرہ غازی خان(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے فارم ہاؤس پہنچنے پر پولیس بھی وہاں پہنچ گئی تاہم انہوں نے پولیس کی گاڑی کو داخل نہ ہونے دیا۔
ڈیرہ غازی خان میں چوٹی کے علاقے میں زرتاج گل اپنے فارم ہاؤس پہنچیں تو پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔
اس موقع پر زرتاج گل کا ایس ایچ او سے مکالمہ ہوا کہ میرے فارم ہاؤس میں پولیس کیوں آئی ہے؟ اپنے گھر آئی ہوں کیا گھر کےاندربھی دفعہ 144 کا نفاذ ہے؟
اس پر ایس ایچ او خلیق الرحمان کا کہنا تھاکہ ’میڈم آپ ریلیکس ہوں ہم اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں‘۔
زرتاج گل نے اپنے فارم ہاؤس میں پولیس کی گاڑی کو داخل نہ ہونے دیا تاہم زرتاج گل اور ایس ایچ او کےدرمیان تکرار کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔
واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور پی ٹی آئی کے سپورٹرزانتہائی مسرت کااظہار کر رہے ہیں۔