منگل,  31 دسمبر 2024ء
غزہ میں 92 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ، امریکی ڈاکٹروں کا انکشاف

غزہ(روشن پاکستان نیوز) غزہ کے اسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے امریکی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 92 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

امریکی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ کا ہر شخص زخمی یا بیمار یا دونوں حالتوں میں ہے، غزہ میں بچوں کوجان بوجھ کر زخمی کیا گیا۔

امریکی ڈاکٹر نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، حکومت امریکی اوربین الاقوامی قانون کے تحت ایسا کرنے کی پابند ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں پھر کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، ڈاکٹر محمد شیر سیالوی

امریکی طبی گروپ نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور تمام فلسطینی مسلح گروپوں کو اسلحے کی فراہمی پر پابندی لگائی جائے اور مستقل، فوری جنگ بندی تک اسرائیل کی فوجی، سفارتی اور اقتصادی مدد روکی جائے۔

مزید خبریں