جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
کراچی سے لاپتا صنعتکار ذوالفقار احمد گھر پہنچ گئے

کراچی(روشن پاکستان نیوز) سے لاپتا ہونے والے معروف صنعتکار ذوالفقار احمد کا لاہور میں اپنی فیملی سے رابطہ ہوگیا۔

جیونیوز سے گفتگو میں وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھاکہ ذوالفقار احمد جلد ہی اپنی فیملی کے پاس ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقاراحمد کے اہل خانہ سے بات ہوگئی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی کراچی اسد رضا نے بھی ذوالفقاراحمدکے اہل خانہ سے رابطے کی تصدیق کردی اور کہا کہ فیملی سے بات ہوئی ہے، انھوں نے ذوالفقار احمد سے رابطےکی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ صنعت کار ذوالفقار احمد جلد اپنے گھرپہنچ جائیں گے۔

خیال رہے کہ ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو ماڑی پور روڈ سے نامعلوم افراد زبردستی لے گئے تھے، ان کے اغوا کا مقدمہ 26 جولائی کو کلری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News