جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ وارث خان پولیس کی کاروائی، گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مہران کار برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزم ی کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت جنیدکے نام سے ہوئی،لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مہران کار برآمد ہوئی۔
ایس پی راول کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News