جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت جانفشانی سے مصروف عمل ہے،سی پی او سید خالد ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، سینئر افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،عبادت کے لیے گرجا گھروں میں آنیوالیافراد کو مکمل باڈی سرچنگ کیبعد داخلے کی اجازت دی جائیگی۔
تھانوں کی موبائلز،ایلیٹ فورس اور ڈولفن  فورس کی خصوصی ٹیمیں علاقہ میں  موثر گشت کے فرائض سرانجام دیے رہی ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پرمامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں،مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت جانفشانی سے مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News