جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پاکستان میں ڈبے کا دودھ دنیا بھر میں سب سے مہنگا ،قیمت میں 25 فیصد اضافہ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان میں ڈبے کا دودھ دنیا بھر میں سب سے مہنگا ہو گیا ہے، ٹیکس کے نفاذ سے اس کی قیمت میں 25 فی صد اضافہ ہوا ہے۔یہ ایک المیہ ہے کہ غریب ملک میں دودھ امیر ترین ممالک سے بھی مہنگا ہو گیا ہے، پاکستان میں ڈبے کا دودھ فرانس، آسٹریلیا اور ہالینڈ سے بھی مہنگا فروخت ہونے لگا ہے، نئے بجٹ میں 18 فی صد ٹیکس کے بعد دودھ اس وقت 370 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

بین لاقوامی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت آسٹریلیا میں ایک لیٹر دودھ کی قیمت پاکستانی 310 روپے اور پیرس میں 340 روپے کا ہے۔ ہالینڈ میں 4 سینٹس سستا جب کہ آسٹریلیا میں 26 سینٹس سستا ہے۔ بھارت میں پیکڈ دودھ صرف 78 سینٹس جب کہ بنگلادیش میں 1 ڈالر 2 سینٹس میں دستیاب ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلادیش میں پیکڈ دودھ پر ٹیکس صفر ہے۔

آئی ایم ایف کی کڑی مالی شرائط کی بنا پر حکومت پاکستان نے ہر چیز پر ٹیکس کا نفاذ کر دیا ہے، ماہرین معاشیات کے مطابق براہ راست اور بلواسطہ ٹیکس سے مہنگائی میں ہوش رُبا اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہونے سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، بجلی اور گیس سمیت تمام اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News