جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پیرس اولمپکس کا پہلا اور دوسرا گولڈمیڈل کس کس ملک نے جیتا؟دیکھیں

 

پیرس (روشن پاکستان نیوز)پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل تو چین نے جیتا لیکن اولمپکس کا پہلا میڈیا قازقستان کے نام رہا۔فرانس میں جاری پیرس اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین نے 10 میٹر ائیر رائفل مسکڈ ٹیم ایونٹ میں اپنے نام کیا، جنوبی کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پیرس اولمپکس میں دوسرا گولڈ میڈل بھی چین نے جیتا، چین نے سنکرونائزڈ ڈائیونگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، امریکا نے سلور اور برطانیہ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔تاہم اولمپکس کا سب سے پہلا میڈیا قازقستان کے الیگزینڈر لی اور اسلام ستپایوو 10 میٹر مکسڈ ائیر رائفل کے مقابلے میں جیتا، قازقستان کی ٹیم نے جرمنی کے میکسی ملن البرچ اور اینا جینسن کو شکست دی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News