جمعرات,  02 جنوری 2025ء
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو بڑا عہدہ مل گیا

سڈنی(روشن پاکستان نیوز)آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو امریکی پروفیشنل ٹی 20 ٹیم واشنگٹن فریڈم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

واشنگٹن فریڈم ایک امریکی پروفیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹیم ہے جو میجر لیگ کرکٹ میں حصہ لیتی ہے، ٹیم کا اعلان 2023 میں میجر لیگ کرکٹ میں کھیلنے کے لیے چھ افتتاحی فرنچائزز میں سے ایک کے طور پر کیا گیا تھا اور اس کے مالک بھارتی نژاد امریکی بزنس مین سنجے گوول ہیں۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو فریڈم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ فرنچائز کے پہلے سی ای او کے طور پر دھیرج ملہوترا کی تقرری کے بعد سامنے آیا ہے۔

پونٹنگ تجربہ کار آسٹریلوی کوچ گریگ شپرڈ کی جگہ لیں گے۔تقرری کے حوالے سے پونٹنگ کا کہنا تھا کہ میں 2024 میں واشنگٹن فریڈم میں شامل ہونے پر بہت پرجوش ہوں، امریکا میں کرکٹ واقعی عروج پر ہے اور میں میجر لیگ کرکٹ میں شامل ہونے کا منتظر ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں واشنگٹن فریڈم میں شامل ہر فرد سے متاثر ہوا ہوں اور اگرچہ میرے ساتھی گریگ شپرڈ کی جگہ لینا قدرے غیر حقیقی ہے لیکن کامیاب فرنچائز قائم کرنے کے لیے شاید اس سے بہتر کچھ نہیں ہے۔

مزید خبریں