اتوار,  22 دسمبر 2024ء
آصف زرداری کی سالگرہ ،مینار پاکستان پر میوزیکل شو ،کونسے کون سے گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے ؟ دیکھیں

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کےموقع پر 26 جولائی کی شب مینار پاکستان پر شاندار تقریب منعقد کی جائے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کے سلسلے میں مینار پاکستان پر’یوم صدر ‘ تقریب منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ضلع انتظامیہ سے اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے ۔زرداری کے جنم دن کی خوشی میں نہ صرف کیک کاٹا جائے گا بلکہ شاندار آتش بازی کے ساتھ ساتھ ایک عالیشان میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اس پروگرام کی میزبانی عائشہ جہانزیب کریں گی۔ جبکہ آواز کا جادو جانے میں گلوکارہ نمرہ مہرہ اور ساحر علی بگا اپنی لازوال موسیقی سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔علاوہ ازیں سالگرہ کی اس تقریب سے راجہ پرویز اشرف خطاب کریں گے اور رات بارہ بجے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں پریذیڈنٹ ڈے آف پاکستان کا کیک کاٹا جائے گا۔

مزید خبریں