جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو گرفتار کرلیا گیا، کیوں ؟ جانیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے اور بعد میں انہیں گرفتار کر کے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں