اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے بعد جرمن سفارتخانے کے سینئرترین سفارتکارکووزارت خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیاگیا.
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ اتوار کو وزارت خارجہ میں جرمن سفارتخانے کے سینئرترین سفارتکار کی طلبی ہوئی.پاکستان کی جانب سے فرینکفرٹ واقع پر شدید احتجاج رکارڈ کرایا گیا.
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا، احتجاجی مراسلے میں پاکستانی سفارتی عمارات کی حفاظت اور فرینکفرٹ واقع میں ملوث لوگوں کیخلاف کاروائی پر زوردیاگیا.
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ سینئر جرمن سفارتکار کی جانب سے پاکستانی سفارتی پراپرٹیز اور حکام کی ہر ممکن حفاظت کی یقین دہانی کرائی گئی.