جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ کا اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا مرکزی صدر شرافت اللّٰہ یوسفزئی کی صدارت میں پمز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے مرکزی اراکین کابینہ اور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور درج ذیل فیصلہ جات کئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل میں ڈاکٹرز کی غیر قانونی تقرری کی شدید مذمت کی اور انکو پوسٹوں سے فی الفور برطرف کرکے اہل پیرامیڈکس کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مفاد پرست عناصر کی جانب سے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل اور کونسل کے صدر زمرد خان کو بلیک میل کرنے کی مزمت کرتے ہیں۔

ملک بھر کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی نمائندہ کمیٹی تشکیل دے کرصدر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات پی کریں۔

ملکی سطح پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز میں اتحاد کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی جو ملکہ بھر سے ایک پلیٹ فارم الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فیڈریشن کی جلد از جلد تشکیل کی منظوری دی۔

صوبہ جات سے نامزد شدہ اراکین پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کی ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل کی جائے۔

وفاقی وزارت صحت سے ڈسپینسرز اور ہیلتھ ٹیکنیشن کٹیگریز کی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل میں شامل کرنے کا جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

کونسل میں نااہل جانبدار سیاسی تقرریاں ہونےکی وجہ سے کونسل ابھی تک فعل کردار ادا نہیں کرسکی لہزا تمام سیاسی ممبران کو فارغ کر اہل اور میرٹ پر غیر جانبدار ممبران لئے جائیں یا انتخابات کے ذریعے چناؤ کا طریقہ کار وضع کیا جائے ۔

پی ایچ ایس اے خیبرپختونخواہ نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد سے خیبر پختونخوہ کے سرکاری کالجز میں ڈگری کلاسز شروع کرنے کی اپروول حاصل کر لی ہے لہزا الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل بھیجی ہے پی ایچ ایس اے خیبرپختونخواہ جو جلد سے جلد ڈگری کلاسز میں تعلیم شروع کرنے کی تحریری ایڈوائس ارسال کرے۔

وفاقی حکومت ۔ وزارت قومی صحت اور زمہ داران کونسل کی جانب سے مندرجہ بالا مسائل کے حل میں اقدامات نہ ہونے کی صورت میں فیڈریشن کی جانب سے ملک بھر میں دمادم مست قلندر شروع ہوگا جس کی زمہ داری درج بالا زمہ داران کی ہوگی۔

اجلاس میں سرپرست اعلیٰ سراج الدین برکی مرکزی سیکرٹری جنرل وصدر فیڈرل پیرامیڈکل اسٹاف محمد ارشد خان۔ ایڈیشنل سیکرٹری عبدلرزاق ندیم۔ نائب صدر خالد خان۔ وائس چیئرمین سمیع الرحمن۔ فنانس سیکرٹری فضل قیوم ۔ پرویز خان سینیٹر وائس چیئرمین ۔ جنرل سیکرٹری فیڈرل ادریس خان وزیر ۔ سینئیر وائس چیئرمین فیڈرل ملک زیشان اعوان – میڈیا کوآرڈینیٹر تنویر نوشاہی۔خیبر پختونخوہ سے صوبائی صدر انور خان و سیکریٹری جنرل لقمان سینئر نائب صدر مجاہد اعظم۔ سراج خان ۔ پی ایم ایل اے پنجاب چئیر مین بشارت رسول ۔ خالد حسین صدر پاکستان ڈسپینسرز فیڈریشن ۔ اے پی پی اے کے صدر امجد سندھو و چئیر مین رفعت سیال، الائیڈ ہیلتھ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ملک منیر و جنرل سیکریٹری پنجاب قاضی محمود الحق اور ہیلتھ پروفیشنلز پیرامیڈکس سندھ کے سینیئر نائب صدر بشیر لاشاری سمیت کئی ساتھیوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں