بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی عدم پیشی، نیب ٹیم انتظار کے بعد روانہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نئے نیب ریفرنس کی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم ڈھائی گھنٹے تک جیل تفتیشی روم میں ملزمان کا انتطار کرتی رہی۔

جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو متعدد پیغام بھجوائے، پیغامات کے باوجود دونوں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ نیب ٹیم ڈھائی گھنٹے انتظار کے بعد واپس لوٹ گئی۔

نیب ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر شاہ نے دونوں سے تفتیش کرنی تھی۔

نیب ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ سے قیمتی جیولری سیٹ سے متعلق تفتیش کرنا تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل صبح بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں