بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
مایوسی، انتشار اور تشدد کا زہر پھیلایا جا رہا ہے،سعد رفیق

لاہور(روشن پاکستان نیوز) رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں مایوسی، جھوٹ، تشدد اور انتشار کا زہر پھیلایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سب کچھ کیا جا رہا ہے، بہت سے دیدہ دانستہ اور باقی نااہلیت و نادانستگی میں اس کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی، غربت ،لاقانونیت، آئین کی پامالی، زرد جمہوریت، کرپشن، بد انتظامی، علاقائی تعصب اور جبر و فسطائیت جنگل کی آگ کی طرح مسلسل پھیل رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ توڑنا آسان جبکہ جوڑنا بہت مشکل کام ہے، ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے اور دامن تار تار کرنے سے فرصت ملے تو سوچیں، ہم اجتماعی خود کشی پر کیوں تلے ہوئے ہیں؟

مزید خبریں