بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
سنگدل ماں نے پیسوں کے عوض 9 سالہ بیٹی کو شادی کیلئے بوڑھے کے ہاتھ بیچ دیا

ڈہرکی (روشن پاکستان نیوز ) سندھ کے علاقے ڈہرکی کے علاقے گلاب شاہ کالونی میں ایک سنگدل ماں نے اپنی نو سالہ بیٹی کو پیسوں کے لیے بیچ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماں نے پیسے کمانے کے لیے اپنی نو سالہ بچی ثنا خلیل کی شادی 34 سالہ سعید نامی شخص سے کرائی۔ ماں اپنے تین بچوں کے باپ سے ناراض تھی۔لڑکی کے والد خلیل نے اپنی بیوی پرمالی فائدے کے لیے بیٹی کو فروخت کرنے اور شادی کرنے کا الزام لگایا۔

خلیل نے دعویٰ کیا کہ دولہے نے اس کی بیٹی، دو بیٹوں اور بیوی کو یرغمال بنا لیا تھا۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا کیونکہ ان کے چھوٹے بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

خلیل نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس کی بیوی کو پیسے کا لالچ دیا گیا اور کالے جادو سے متاثر ہوا۔ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی عمر نو سال ہونے کے باوجود نکاح نامہ پر جھوٹی طور پر 18 سال لکھی گئی۔

مزید خبریں