اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف پر حکومت کی جانب سے ممکنہ پابندی عائد کرنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اجلاس پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہو گا ، وہ بیرون ملک سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے جبکہ مرکزی اور صوبائی قیادت بھی اجلاس میں شریک ہو گی۔
اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے رائے لی جائے گی اور پھر اس کی بنیاد پر پابندی کے حوالے سے حکومتی فیصلے کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: مخصوص نشستیں، پیپلز پارٹی کا سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پہلے ہی پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔