اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن کا41آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی اور وابستگی سرٹیفکیٹ کا موازنہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹس اور کاغذات نامزدگی کی سخت سکروٹنی کی جائے گی، ایک رکن اسمبلی کی جانب سے دو حلف ناموں پر بھی ابہام موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم اور متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری کردیں کہ آزاد ارکان کے بیان حلفی پر دستخط کی سخت سکروٹنی کی جائے، آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی پر دستخط ، بیان حلفی اور دستخط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ جن آزاد ارکان کے دستخط مطابقت نہ رکھتے ہوں تو ان کا وابستگی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی فارم منگوا لئے ہیں ، سکروٹنی ٹیم آزاد ارکان کے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی پر دستخط سے متعلق رپورٹ کمیشن کو پیش کرے گی۔