راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پیرودھائی پولیس کی کاروائی، 03رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، چوری شدہ 06 موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں جان شیر،حسیب اور زین علی شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکل برآمدہوئے۔
ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ او پیرودھائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔