مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز)آزاد کشمیر حکومت نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر بجلی کا ٹیرف 3 روپے فی یونٹ مقرر کرنے اور پچھلے بل 12 اقساط میں وصول کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے آزاد کشمیر کے عوام کو 3 روپے سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق نوٹفکیشن کی توثیق کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ماہ کے بجلی کے بل نئے ٹیرف کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے بجلی کا نرخ 3 روپے فی یونٹ مقرر کیے جانے تک بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔