جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
جوڈیشل کمیشن اجلاس، سابق جج طارق مسعود اور مظہر عالم کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی سفارش کر دی گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر ) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم کو ایک سال کے لئے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، اجلاس میں جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی، 9 ممبران میں سے جسٹس منیب اختر نے جسٹس (ر) سردار طارق کی تعیناتی کی مخالفت کی، جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کے نام کی بھی سفارش کی گئی، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں کی سفارش 6، 3 کے تناسب سے کی گئی، جسٹس منیب اختر نے جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کے نام کی بھی مخالفت کی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی نے بھی جسٹس (ر) مظہر عالم کے نام کی مخالفت کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News