بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
مجرمانہ غفلت میں ملوث آٹھوں پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)گوجرخان کے علاقہ میں شہری ذیشان کے جاں بحق ہونے کے معاملہ کی انکوائری میں پیش رفت،ابتدائی انکوائری میں تھانہ سول لائن اور تھانہ گوجرخان پولیس چوکی قاضیاں کے 8 اہلکار اختیارات کے ناجائز استعمال اور غفلت کے مرتکب قرار دے دیے گئے،مجرمانہ غفلت میں ملوث آٹھوں پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے انکوائری آفیسر کی رپورٹ پر پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے، قبل ازیں سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ملوث افسران و اہلکاروں کی معطلی اور چارج شیٹ جاری کیے جانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس خوداحتسابی پر عمل پیرا ہے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں