بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
ناصر اقبال تسمینیئن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری تسمینیئن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

دوسرے راؤنڈ میں ناصر اقبال نے آسٹریلیا کے سیڈ نمبر 8 ٹیٹ نوریس کو شکست دی، ناصر کی کامیابی کا اسکور 3-11، 4-11 اور 6- 11 رہا۔

پہلے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے ریمی ینگ کو شکست دی تھی، ریمی ینگ کے خلاف ناصر 4-11، 4-11 اور 3-11 سے کامیاب ہوئے تھے۔

کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ آسٹریلیا ہی کے رس ڈاؤلنگ سے ہوگا۔

مزید خبریں