اتوار,  14  ستمبر 2025ء
مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے ایم این اے اغواء، چیئرمین پی ٹی آئی کا دعویٰ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کے رُکنِ قومی اسمبلی کو اغواء کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‘سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ کسی کو نہیں اٹھایا جائے گا لیکن اس کے باوجود ناقابل تصور کارروائیاں جاری ہیں۔’

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو آج صبح مظفر گڑھ میں ان کے گھر سے اغواء کیا گیا۔ وہ پہلے ہی سپریم کورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق اپنا بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم اغواء کی تمام کارروائیوں کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں گے اور امید رکھتے ہیں کہ عدالت اس پر کارروائی کرے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف شہباز شریف کی ہتک عزت کی درخواست پر دلائل طلب

خیال رہے کہ اس سے قبل جھنگ سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔

مزید خبریں