لاہور(روشن پاکستان نیوز) 9 مئی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماؤں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد، سمیت دیگر کی ضمانت منظور کرلی گئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے اور گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی ضمانت منظور کی ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔