اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر سیالوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ غیر سنجیدہ اور غیر جمہوری فیصلہ ہے۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں تحریک لبیک پر پابندی بھی غلط فیصلہ تھا جسکی ہم نے سب سے پہلے مخالفت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلی حکومت ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر پابندی عائد کرے گی اور اس طرح کی انتقامی کارروائیوں سے پاکستان کا
مسلسل نقصان ہوتا رہے گا۔
چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر سیالوی نے کہاکہ یہ سلسلہ محترمہ فاطمہ جناح پر پابندی سے شروع ہوا اور آج تک جاری ہے،اسے رکنا ہوگا۔