لاہور(روشن پاکستان نیوز) 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں فاضل جج خالد ارشد نے ملزم شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا ۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا۔ انہیں انسداد دہشت گردی عدالت نے آج فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کررکھا تھا۔
شاہ محمود قریشی پر تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات ہیں۔