اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، سندھ، پنجاب، بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب کل بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی، اتوار کو ژوب اور بارکھان میں مون سون کی بارش ہوئیں جب کہ رات گئے ہرنائی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل ، شیرانی، لورالائی ،کوہلو، جھل مگسی ، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔