پیر,  23 دسمبر 2024ء
پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل،دیکھیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ بھی شامل ہیں۔شیر افضل مروت کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نے کسی بھی شوکاز کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا، آپ کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف دیے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کی تمام ہدایات کو نظر انداز کیا اور کسی سے بھی ملاقات کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پارٹی گائیڈ لائنز کو نظر انداز کیا۔

مزید خبریں