منگل,  16  ستمبر 2025ء
جیلوں میں گنجائش ختم، 40 فیصد سزا کاٹنے والوں کی رہائی کا فیصلہ

لندن(صبیح زونیر)برطانیہ اور ویلز کی جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں۔

جیلوں میں جگہ بنانے کیلئے حکومت نے 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔

40 فیصد سزا مکمل والے قیدیوں کی رہائی ستمبر سے شروع ہوگی۔

پریزن آفیسرز ایوسی ایشن کے سربراہ نے کہا ابتدائی طور پر تقریباً 5,500 قیدی رہا کیے جائیں گے۔ انگلینڈ اور ویلز میں 50 فیصد سزا کاٹنے والوں کو عموماً لائسنس پر رہا کر دیا جاتا ہے۔

سنگین اور جنسی جرائم میں سزا پانے والے قیدی رعایت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

سیکریٹری انصاف شبانہ محمود نے کہا مسئلہ سے ابھی نہ نمٹا تو کریمنل جسٹس سٹم تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

 

مزید خبریں