اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز نے میٹرک کے طلباء کےلئےکیرئیر کونسلنگ سیمینار منعقد کیا۔
جس میں طلباء کو کیرئیر کی راہیں چننے کےلئےتفصیلی گائیڈ لائن دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے اسلام آباد کیرئیر کالج کیانی روڈ بہارہ کہو میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کا انتخاب کرنا ایک تکنیکی عمل ہے،طلباء اپنی دلچسپی کے مطابق اپنی فیلڈ کا تعین کریں جس کےلئے پاکستان اوردنیا کی ٹاپ کلاس یونیورسٹیز سےکم از کم ماسٹر کی ڈگری حاصل کریں ٹاپ کلاس یونیورسٹی میں داخلے کےلئے امسال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ میں اچھے نمبر لینا لازمی ہوتا ہےاس ضمن میں میٹرک پاس کرنےوالے طلباء اسلام آبادکیرئیر کالج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
سیمینار میں میٹرک کا امتحان دے کر ایف ایس سی میں داخلہ لینےوالے طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ پروفیسر محمد عامر نےکہا کہ سوشل میڈیا صرف پیسے کمانے کے لئے بچوں کو خراب کررہے ہیں وہ بچوں کو ڈگریاں چھوڑ کر چھوٹی چھوٹی سکلز سیکھکر کام کرے اور پیسے کمانے کی ترغیب دےرہا۔ طلباء اپنی دلچسپی کی فیلڈ کا انتخاب کرکے ٹاپ کی یونیورسٹیز میں داخلہ لے کر ماسٹرز کریں، اسلام آباد کیرئیر کالج میٹرک اورانٹرمیڈیٹ میں اچھے نمبر دلوانےکی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
آپ آئی سی سی کو اپنے مستقبل کی بنیاد بنا کر پاکستان اور دنیا کی ٹاپ لیول کی یونیورسٹیز میں داخلہ لیں۔ اسلام أبادکیرئیر کالج کے طلباء ملکی اورغیر ملکی ٹاپ کی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں طلباء اپنے کامیاب مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے آئی سی سی کا حصہ بنیں۔