جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک،متعدد زخمی

 

اتر پردیش(روشن پاکستان نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے الگ الگ مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے جن میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ایک ایسے وقت میں پیش آئے جب ریاست کے زیادہ تر علاقے شدید بارشوں کے بعد پہلے ہی سیلاب کی زد میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئیں جہاں 11 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ضلع سلطان پور میں 7، ضلع چندولی میں 6 اور ضلع مین پوری میں 5 افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News