جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
خوف اوربھوک پیدا کرنےوالا نظام انسانیت کادشمن ہے،جاوید انتظار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چئیرمین چئیرمین تحریک تحفظ سرکاری ملازمین جاویدانتظار نےکہا ہے کہ خوف اور بھوک انسان کے دشمن ہیں خوف اوربھوک پیدا کرنےوالا نظام انسانیت کادشمن ہے،حد سےزیادہ خوف انسان کےاندر غلامی پیدا کرتا ہے، تحریک تحفظ سرکاری ملازمین ایک منطق اوردلیل پرمبنی سوچ کی آبیاری کر رہا ہےجس میں لوگ سیاسی، سماجی اور مذہبی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر اپنےحق کےلئےجدوجہد کررہے ہیں۔ ہم ایک انسان دوست سوچ کے ساتھ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں نئی قیادت سامنے لارہےہیں۔

چئیرمین چئیرمین تحریک تحفظ سرکاری ملازمین جاوید انتظار نےاہلیان جی سکس اورجی سیون سے ملاقات میں کہا کہ ہماری تحریک سرکاری ملازمین اورعام آدمی کی سب سے بڑی اور گرج دار آواز بن چکی ہے، مقامی حکومت میں ہماری نمائندگی ہو گی،جس کے تحت عام آدمی کے حقوق کا تحفظ کریں گےعوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے۔ انہوں نےکہا کہ نوجوانوں کےلئے روز گار اور تعلیم کے متبادل بہتر مواقع پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ سرکاری ملازمین کی21 سب سیکٹرز میں تنظیمیں موجود ہیں جن میں سے ہم 20 یونین کونسلز سے اپنے 20 انتخابی پینلز کھڑے کرنےکی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اپنے ووٹ بنک کو سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے،عوام 2015 کی منتخب نکمی حکومت میں کامیاب سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا بے لاگ احتساب کریں گے، ہمارے تمام عہدیداران اور ذمہ داران تحریک تحفظ سرکاری ملازمین کےحتمی فیصلے تک بلدیاتی امیدواروں کی حمایت کی یقین دہانی نہ کریں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News