جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
محرم الحرام میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطحی اجلاس

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک اور آر پی او راولپنڈی ریجن بابرسرفراز الپا کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطحی اجلاس،اجلاس میں سی پی اوسید خالدہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی لیگل، انچارج پرانچز سمیت دیگر افسران کی شرکت، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک اور آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔

سی پی اوسید خالدہمدانی نے کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی کو محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی،آر پی او راولپنڈی بابر سرفرازالپا نے میٹنگ کے دوران افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات دیں ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک اور آر پی او راولپنڈی ریجن بابرسرفراز الپا کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں سی پی اوسید خالدہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی لیگل، انچارج پرانچز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک اور آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سی پی اوسید خالدہمدانی نے کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی کو محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی،آر پی او راولپنڈی بابر سرفرازالپا نے میٹنگ کے دوران افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔

کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کا کہنا تھاکہ ہم سب ملکر محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام اور موثر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں گے،ضلعی انتظامیہ اور پولیس محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے یک جان ہو کر مصروف عمل ہیں،محرم الحرام کے امن وامان کا قیام اور تمام جلوس/مجالس کی سیکورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں،آرپی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا کہنا تھاکہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اقدامات بھی گئے گئے ہیں،سینئر افسران ڈیوٹی پر تعینات افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں، 15کال پر فوری ریسپانس اور ایف آئی آر کے بروقت اندارج کو ہر صورت یقینی بنایاجائے، غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے

جسے ہم سب نے مل کر مزید کم کرنا ہے، قتل، ڈکیتی، رابری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کیے جائیں، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی کامیابی ملزمان کی سزایابی سے جڑی ہے،سپروائزی افسران زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں، تفتیش میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کریں،سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، شہرمیں امن و امان کی فضاکے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس شب وروز تندہی کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News