اتوار,  22 دسمبر 2024ء
190 ملین پائونڈ ریفرنس میں پرویز خٹک کی گواہی پر افسوس ہوا ، علی محمد خان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ آج پرویز خٹک 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں گواہی دینے آئے، اس پر بہت افسوس ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پرویز خٹک کو بانی پی ٹی آئی نے عزت دی اور خیبر پختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ بنایا۔ ہم خٹک صاحب کے ساتھ تب تک تھے جب تک وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مجبور کیا گیا کہ وہ سنی اتحاد کونسل میں جائے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو مجبور کیا گیا کہ وہ آزاد الیکشن لڑے ، ہمارے کارکنان کو رہا کرکے خواتین کی سیٹیں واپس کی جائیں۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پائونڈ ریفرنس ، پرویز خٹک نے عمران خان کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کرا دیا

مزید خبریں