بدھ,  23 اکتوبر 2024ء
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے سمندری طوفان کےباعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

برینٹ فیوچر 49 سینٹ یا 0.6 فیصد کی کمی کے بعد 85.26 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 54 سینٹ یا 0.7 فیصد کی کمی سے 81.79 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

یاد رہے کہ ٹیکساس میں 40 فیصد امریکی خام تیل پیدا ہوتا ہے۔

مزید خبریں